Ahmed_Jan Admin
Posts : 276 Reputation : 0 Join date : 2011-10-23 Age : 29 Location : Pakistan
| Subject: غنیم سے بھی عداوت میں حد نہیں مانگی 1/12/2011, 07:31 | |
| غنیم سے بھی عداوت میں حد نہیں مانگی کہ ہار مان لی لیکن مدد نہیں مانگی
ہزار لشکر کہ ہم اہلِ حرفِ زندہ نے مجاورانِ ادب سے سند نہیں مانگی
بہت ھے لمحہ موجود کا شرف بھی مجھے سو اپنے فن سے بقائے ابد نہیں مانگی
قبول وہ جسے کرتا وہ التجا نہیں کی دعا جو وہ نہ کرے مسترد نہیں مانگی
میں اپنے جامہ صدچاک سے بہت خوش ہوں کبھی عبا و قبائے خرد نہیں مانگی
"شہید جسم سلامت اٹھائے جاتے ھیں" جبھی تو گورکنوں سے لحد نہیں مانگی
میں سر برہنہ رہا پھربھی سر کشیدہ رہا کبھی کلاہ سے توقیرِ قد نہیں مانگی
عطائے درد میںوہ بھی نہیں تھا دل کا غریب فراز میں نے بھی بخشش میںحد نہیں مانگی | |
|