Ahmed_Jan Admin
Posts : 276 Reputation : 0 Join date : 2011-10-23 Age : 29 Location : Pakistan
| Subject: میں تو مقتل میں بھی قسمت کا سکندر نکلا 1/12/2011, 08:28 | |
| میں تو مقتل میں بھی قسمت کا سکندر نکلا قرعہ ء فال مرے نام کا اکثر نکلا تھا جنہیں زعم وہ دریا بھی مجھی میں ڈوبے میں کہ صحرا نظر آتا تھا سمندر نکلا میں نے اس جان ِ بہاراں کو بہت یاد کیا جب کوئی پھول میری شاخِ ہنر پر نکلا شہر والوں کی محبت کا میں قائل ہوں مگر میں نے جس ہاتھ کو چوما وہی خنجر نکلا تو یہیں ہار گیا ہے مرے بزدل دشمن مجھ سے تنہا کے مقابل تیرا لشکر نکلا میں کہ صحرائے محبت کا مسافر تھا فراز ایک جھونکا تھا کہ خوشبو کے سفر پر نکلا | |
|
Ahmed_Jan Admin
Posts : 276 Reputation : 0 Join date : 2011-10-23 Age : 29 Location : Pakistan
| Subject: نہ جانے ظرف زیادہ تھا کم یا انا زیادہ تھی 1/12/2011, 08:32 | |
| نہ جانے ظرف زیادہ تھا کم یا انا زیادہ تھی کلاہ سر سے تو قد سے قبا زیادہ تھی
رمیدگی تھی تو پھر ختم تھا گریز اس پر سپردگی تھی تو بے انتہا زیادہ تھی
غرور اس کا بھی کچھ تھا جدائیوں کا سبب کچھ اپنے سر میں بھی شاید ہوا زیادہ تھی
وفا کی بات الگ پر جسے جسے چاہا کسی میںحسن کسی میں ادا زیادہ تھی
فراز اس سے وفا مانگتا ھے جاں کے عوض جو سچ کہیں تو یہ قیمت ذرا زیادہ تھی | |
|