Wahid45 Super Poster
Posts : 161 Reputation : 3 Join date : 2011-10-23 Location : Pakistan
| Subject: آبرو ہے قرینے والوں کی 19/11/2011, 07:55 | |
| آبرو ہے قرینے والوں کی اپنے لب آپ سینے والوں کی
مرنے والوں کو رو رہا ہے کیا بیکسی دیکھ جینے والوں کی
بڑھ کے ساغر کو توڑ دے کوئی روح تشنہ ہے پینے والوں کی
ہم تو پروردئہ تلاطم ہیں مشکلیں ہیں سفینے والوں کی
دل ہی ٹوٹیں گے جام کے بدلے انجمن ہے قرینے والوں کی
زخم دل بھی ہنسی اڑاتے ہیں دامن چاک سینے والوں کی
ہم بہت یاد آئے ساقی کو گفتگو تھی نہ پینے والوں کی
سہل کر دی ہیں مشکلیں کتنی مرنے والوں نے جینے والوں کی
| |
|