Ahmed_Jan Admin
Posts : 276 Reputation : 0 Join date : 2011-10-23 Age : 29 Location : Pakistan
| Subject: حسابِ عمر کا اتنا سا گوشوارا ہے 22/11/2011, 07:53 | |
| حسابِ عمر کا اتنا سا گوشوارا ہے تمہیں نکال کے دیکھا تو سب خسارا ہے
کسی چراغ میں ہم ہیں کسی کنول میں تم کہیں جمال ہمارا کہیں تمہارا ہے
وہ کیا وصال کا لمحہ تھا جس کے نشے میں تمام عمر کی فرقت ہمیں گوارا ہے
ہر اک صدا جو ہمیں بازگشت لگتی ہے نجانے ہم ہیں دوبارا کہ یہ دوبارا ہے
وہ منکشف مری آنکھوں میں ہو کہ جلوے میں ہر ایک حُسن کسی حُسن کا اشارا ہے
عجب اصول ہیں اس کاروبارِ دُنیا کے کسی کا قرض کسی اور نے اُتارا ہے
کہیں پہ ہے کوئی خُوشبو کہ جس کے ہونے کا تمام عالم ِموجود استعارا ہے
نجانے کب تھا! کہاں تھا مگر یہ لگتا ہے یہ وقت پہلے بھی ہم نے کبھی گزارا ہے
یہ دو کنارے تو دریا کے ہو گئے ، ہم تم! مگر وہ کون ہے جو تیسرا کنارا ہے | |
|