www.urdu110.com
www.urdu110.com
www.urdu110.com
Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.
www.urdu110.com

Here IsTechnology,Urdu Adab, Poetry, and much more...
 
HomeHome  PortalPortal  GalleryGallery  Latest imagesLatest images  RegisterRegister  Log inLog in  
Latest topics
» Payam Poetry On facebook
قابل اجمیری کی عظمت کو سلام : Icon_minitime1/3/2014, 09:20 by Ahmed_Jan

» Hdd Regenerator 2013 Full Gratis
قابل اجمیری کی عظمت کو سلام : Icon_minitime1/3/2014, 09:15 by Ahmed_Jan

» Salam To All Member
قابل اجمیری کی عظمت کو سلام : Icon_minitime6/9/2013, 12:53 by jan_zhob

» TeamViewer Conntrol AnAutor Pc By JAn
قابل اجمیری کی عظمت کو سلام : Icon_minitime14/6/2013, 14:58 by Ahmed_Jan

» Salgiar Mubarak
قابل اجمیری کی عظمت کو سلام : Icon_minitime12/8/2012, 08:00 by Ahmed_Jan

» DUE -E- MAGFARAT
قابل اجمیری کی عظمت کو سلام : Icon_minitime25/6/2012, 10:47 by zeemano

» New Desin Shairy
قابل اجمیری کی عظمت کو سلام : Icon_minitime28/5/2012, 16:15 by shahzad ahmad

» Khod Muj Se Ye Khata Hogia
قابل اجمیری کی عظمت کو سلام : Icon_minitime27/5/2012, 12:21 by muhammad arshad

» Ahmed Faraz 1st Book Tanha Tanha.
قابل اجمیری کی عظمت کو سلام : Icon_minitime15/5/2012, 17:06 by rahmatjan

Who is online?
In total there is 1 user online :: 0 Registered, 0 Hidden and 1 Guest

None

Most users ever online was 26 on 26/1/2024, 15:45
Top posters
Ahmed_Jan
قابل اجمیری کی عظمت کو سلام : Vote_lcapقابل اجمیری کی عظمت کو سلام : Voting_barقابل اجمیری کی عظمت کو سلام : Vote_rcap 
jan_zhob
قابل اجمیری کی عظمت کو سلام : Vote_lcapقابل اجمیری کی عظمت کو سلام : Voting_barقابل اجمیری کی عظمت کو سلام : Vote_rcap 
Wahid45
قابل اجمیری کی عظمت کو سلام : Vote_lcapقابل اجمیری کی عظمت کو سلام : Voting_barقابل اجمیری کی عظمت کو سلام : Vote_rcap 
hakeem_zhob
قابل اجمیری کی عظمت کو سلام : Vote_lcapقابل اجمیری کی عظمت کو سلام : Voting_barقابل اجمیری کی عظمت کو سلام : Vote_rcap 
fayzi
قابل اجمیری کی عظمت کو سلام : Vote_lcapقابل اجمیری کی عظمت کو سلام : Voting_barقابل اجمیری کی عظمت کو سلام : Vote_rcap 
haleem_gul
قابل اجمیری کی عظمت کو سلام : Vote_lcapقابل اجمیری کی عظمت کو سلام : Voting_barقابل اجمیری کی عظمت کو سلام : Vote_rcap 
matinkhan
قابل اجمیری کی عظمت کو سلام : Vote_lcapقابل اجمیری کی عظمت کو سلام : Voting_barقابل اجمیری کی عظمت کو سلام : Vote_rcap 
rahmatjan
قابل اجمیری کی عظمت کو سلام : Vote_lcapقابل اجمیری کی عظمت کو سلام : Voting_barقابل اجمیری کی عظمت کو سلام : Vote_rcap 
zainlawoon
قابل اجمیری کی عظمت کو سلام : Vote_lcapقابل اجمیری کی عظمت کو سلام : Voting_barقابل اجمیری کی عظمت کو سلام : Vote_rcap 
monthazir m monthazirm
قابل اجمیری کی عظمت کو سلام : Vote_lcapقابل اجمیری کی عظمت کو سلام : Voting_barقابل اجمیری کی عظمت کو سلام : Vote_rcap 
Keywords
Search
 
 

Display results as :
 
Rechercher Advanced Search
Social bookmarking
Social bookmarking reddit      

Bookmark and share the address of www.urdu110.com on your social bookmarking website

 

 قابل اجمیری کی عظمت کو سلام :

Go down 
AuthorMessage
Ahmed_Jan
Admin
Admin
Ahmed_Jan


Posts : 276
Reputation : 0
Join date : 2011-10-23
Age : 29
Location : Pakistan

قابل اجمیری کی عظمت کو سلام : Empty
PostSubject: قابل اجمیری کی عظمت کو سلام :   قابل اجمیری کی عظمت کو سلام : Icon_minitime19/11/2011, 07:37

قابل اجمیری کی عظمت کو سلام :



قابل اجمیری مرحوم کی شخصیت اور اسکی شاعری کی جن خصوصیات نے مجھے بے حد متاثر کیا ان میں سب سےاہم خصوصیت یہ تھی کہ اس نے اپنی زندگی نزع کے عالم میں بسر کرنے کے باوجود اپنی شاعری میں زندگانی کو رقص کرتا ہوا پیش کیا:

اسی کا یہ شعر ہے کہ :

گذاری نزع کے عالم میں تو نے عمر اے قابل

ترے شعروں میں لیکن زندگانی رقص کرتی ہے

میرے پاس قابل اجمیری کی کوئی کتا ب نہیں مگر اسکے ان اشعار کا مجموعہ جسے قابل اجمیری کے فرزند ظفر قابل صاحب نے اپنے فیس بک میں شایع کیا ، اس مجموعہ میں میں نے ایک بھی شعر ایسا نہیں پایا جس میں قابل اجمیری نے قسمت کا رونا رویا ہو اور اپنی بدنصیبی اور اپنی مہلک اور جان لیوا بیماری (دق ) کو اللہ کی دی ہوئی بے جا سزا کے طور پر پیش کیا . اس کی شاعری میں قنوطیت اور مایوسیت کا کوئی رنگ نظر نہیں آتا .

قابل کہتا ہے کہ :

جی رہا ہوں اس اعتماد کے ساتھ

زندگی کو مری ضرورت ہے

اور یہ بھی کہ :

قابل کشاکشِ سحرو شام کی قسم

مرنے میں ہے نجات مگر جی رہے ہیں ہم

اور یہ بھی کہ :

اجل کی گود میں قابل ہوئی ہے عمر تمام

عجب نہیںکہ مری موت زندگی ہو جائے

قابل نے ایک شعر میں یہ بھی کہا ہے کہ :

تمہیں خبر بھی ہے یارو کہ دشتِ غربت میں

ہم آپ اپنا جنازہ اٹھاےپھرتےہیں

قابل نے اپنی زندگی کی آخری غزل میں یہ بھی کہا کہ :

کوئے قاتل میں ہمیں بڑھ کے صدا دیتےہیں

زندگی آج ترا قرض چکا دیتےہیں

قابل کا یہ کہنا بھی درست تھا کہ :

چراغِ بزم ستم ہیں ہمارا حال نہ پوچھ

جلے تھے شام سےپہلے بجھے ہیں شام کے بعد

قابل اجمیری کا مقام میری نظر میں اردو شاعری میںبہت ہی بلند ہے. وہ فانی بدایونی کی طرح قنوطیت اور مایوسیت کی ترجمانی نہیں کرتا بلکہ اپنے اشعار میںرجائیت کا پہلو اجا گر کرتا ہے ؛ فانی بدایونی کے پاس سب کچھ تھا مگر اس کے تقریباً تمام اشعار میں تقدیر کا شکوہ اور اپنی بد قسمتی کی شکایت موجود ہے مگر قابل اجمیری کے پاس کچھ بھی نہیں تھا پھر بھی اس کی شاعری میں رجائیت کی عکاسی موجود ہے . اس کی اور اسکی شاعری کی اس اہم خصوصیت کےباعث میں قابل کو ایک عظیم شاعر سمجھتا ہوں .

...........................

قابل اجمیری کی ایک اور خصوصیت مجھے بے حد پسند ہے کہ اس نے اپنےہم عصر شعرا کی رقابت کو اپنی شاعری میں کوئی جگہ نہیں دی اور عم عصرانہ چشمکوں اور سازشوں سے بے نیاز ہوکر اپنے شعر کہے اور اپنے اشعار میں کسی ہم عصر کی تخریبی تنقید کا جواب نہیں دیا حالانکہ غالب اور ذوق اور آتش و ناسخ بھی اپنے ہم عصر شعرا کی رقابت کا جواب اپنے اشعار میں دیتےرہے مگر قابل اجمیری ان سب باتوںسے بے نیاز ہوکر اپنے اشعار کہتا گیا اس کا کہنا تھا کہ :

ابھی تو تنقید ہورہی ہے مرے مذاقِ جنوں پہ لیکن

تمہاری زلفوں کی برہمی کا سوال آیا تو کیا کروگے

اس نے یہ بھی کہا کہ :

کچھ اپنے دل پر بھی زخم کھاو مرے لہو کی بہار کب تک

مجھے سہارا بنانےوالو میںلڑکھڑایا تو کیا کروگے

قابل اجمیری کا یہ دعویٰ بھی درست ہے کہ :

یہ طرز فکر ،یہ رنگ. سخن کہاں قابل

ترے کلام سے پہلے ترے کلام کےبعد

اس کو یہ شکایت ضرور تھی کہ :

مجھی پہ اتنی توجہ مجھی سے اتنا گریز

مرے سلام سے پہلے میرے سلام کے بعد

قابل اجمیری کی شان اسکے اس شعر میںدیکھیے کہ :

ہوس کےدور میں قابل سے عظمتِ فن ہے

غزل سرا بھی رہا ذکر یار بھی نہ کیا

اور یہ بھی کہ :

ہمیں پر منحصر ہے رونقِ بزمِ جہاں قابل

کوئی نغمہ ہو اپنا ہی رہینِ ساز ہوتا ہے

قابل اجمیری نے کنایتہً اس بات کی طرف اشارہ کیا ہے کہ :

قدم قدم پہ لیا انتقام دنیا نے

تجھی کو جیسے گلے سے لگائے پھرتے ہیں

اس نے یہ ضرور کہا کہ :

احباب کے فریبِ مسلسل کے باوجود

کھنچتا ہے دل خلوص کی آواز پر ابھی

اور یہ بھی کہ:

آپ کا سنگِ ر نہیں چمکا

ہم جبینیں سیاہ کر بیٹھے

قابل اجمیری خاک بسر ضرور تھا مگر اس نے اپنے شعر میں کہا ہے کہ :

ہاں یہی خاک بسر سوختہ ساماں اے دوست

تیرے قدموں میں ستاروں کو جھکا دیتے ہیں

.....

قابل اجمیری کا رتبہ اردو شاعری میں بے حد بلند ہے اور جب تک اردو زبان زندہ ہے قابل اجمیری اور اسکی شاعری بھی زندہ رہےگی .

....

قابل اجمیری کی عظمتوں کو سلام

.......
فقط :
جان خروٹی


Last edited by Ahmed_Jan on 4/3/2012, 05:33; edited 2 times in total
Back to top Go down
https://urdu110.forumur.net
Ahmed_Jan
Admin
Admin
Ahmed_Jan


Posts : 276
Reputation : 0
Join date : 2011-10-23
Age : 29
Location : Pakistan

قابل اجمیری کی عظمت کو سلام : Empty
PostSubject: Re: قابل اجمیری کی عظمت کو سلام :   قابل اجمیری کی عظمت کو سلام : Icon_minitime19/11/2011, 07:39

جی رہا ہوں اس اعتماد کے ساتھ

زندگی کو مری ضرورت ہے
Back to top Go down
https://urdu110.forumur.net
 
قابل اجمیری کی عظمت کو سلام :
Back to top 
Page 1 of 1
 Similar topics
-
» قابل اجمیری بہت اچھا شاعر تھا-
» جب کبھی آنکھ ملاتے ہیں وہ دیوانے سے قابل اجمیر کی غزل

Permissions in this forum:You cannot reply to topics in this forum
www.urdu110.com :: Poetry :: All Urdu Poets :: Qabil Ajmeeri-
Jump to: